بھارت کے بیڈمنٹن کے کھلاڑی Ayush Shetty، ہانگ کانگ اوپن سوپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں آج 2023 کے عالمی چمپئن شپ کے چاندی کے تمغہ یافتہ جاپان کے Kodai Naraoka کو تین گیمز کے سخت مقابلے میں شکست دے کر مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ آیوش نے سابق عالمی نمبر 2 جاپان کے بیڈمنٹن کے کھلاڑی کو اکیس-اُنیس، بارہ-اکیس، اکیس-چودہ سے شکست دی۔ کَل کوارٹر فائنل میں آیوش کا مقابلہ لکشیہ سین سے ہوگا۔
Site Admin | September 11, 2025 9:40 PM
بیڈمنٹن میں بھارت کے لکشیہ سین اور آیوش شیٹی، ہانگ کانگ اوپن کے مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں
