چین کے Hangzhou میں بیڈمنٹن میں تِریسا جولی اور گائتری گوپی چند پر مشتمل بھارت کی خواتین کی ڈبلز ٹیم، ملیشیا کی جوڑی Pearly Tan اور Thinaah Muralitharan کو اکیس-اُنیس / اکیس-اُنیس سے ہراکر عالمی ٹور فائنل کے دوسری گروپ اسٹیج میچ میں پہنچ گئی ہیں۔ کَل یہ جوڑی گروپ-اے کے اپنے افتتاحی میچ میں چین کی جوڑی Liu Sheng Shu اور Tan Ning سے ہار گئی تھی۔ تِریسا اور گائتری کی جوڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی بھارت کی واحد جوڑی ہے۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق اِن جوڑیوں کو چار-چار ٹیموں کے دو گروپوں میں بانٹا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی جوڑی اپنے گروپ کی دیگر جوڑیوں کے ساتھ کھیلے گی اور گروپ میں سب سے اوپر رہنے والی جوڑیاں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔×
Site Admin | December 12, 2024 3:13 PM
بیڈمنٹن میں بھارت کی خواتین کی ڈبلز ٹیم، ملیشیا کی جوڑی کو اکیس-اُنیس / اکیس-اُنیس سے ہراکر عالمی ٹور فائنل کے دوسری گروپ اسٹیج میچ میں پہنچ گئی ہے۔