October 18, 2025 9:35 PM

printer

بیڈمنٹن میں بھارت کی تنوی شرما گواہاٹی میں کھیلی جارہی BWF عالمی جونیئر چمپئن شپ 2025 کے لڑکیوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں

بیڈمنٹن میں آج گواہاٹی میں بھارت کی تنوی شرما BWF عالمی جونیئر چمپئن شپ2025 کے لڑکیوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے آج سیمی فائنل میں چین کی کھلاڑی Liu Si Ya کو آسانی سے پندرہ-گیارہ، پندرہ-نو، سے شکست دی۔ تنوی شرما، عالمی جونیئر شپ کے فائنل میں پہنچنے والی پانچویں بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئی ہیں۔