بیڈمنٹن میں بھارت نے چائنا اوپن میں مثبت انداز میں اپنی مہم کا آغاز کیا ہے اور بھارت کے بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو، اُونتی ہُڈّا اور مردوں کے ڈبلز کی جوڑی ستوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی، دوسرے دور میں پہنچ گئے ہیں۔ دو مرتبہ اولمپک میڈیل جیت چکی سندھو نے جاپان کی Tomoka Miyazaki کو اکیس-پندرہ، آٹھ-اکیس، اکیس-سترہ سے ہرایا۔ اُونتی نے پہلے میچ میں اسکاؤٹ لینڈ کی Kirsty Gilmour کو اکیس-گیارہ، اکیس-سولہ سے شکست دی۔
مردوں کے ڈبلز کی جوڑی ستوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے جاپان کی جوڑی کو اکیس-تیرہ، اکیس-نو سے ہرایا۔ x