بیڈمنٹن میں بھارتی کھلاڑی لکشیہ سین اور HS پرنوئے، آسٹریلیا کے سڈنی میں جاری آسٹریلین اوپن سُپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ کَل کھیلے گئے مقابلے میں لکشیہ سین نے پیرس اولمپک 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے چینی تائی پے کے کھلاڑی Su Li yang کو 21-17 اور 21-13 سے شکست دی۔ وہیں پرنوئے نے انڈونیشیا کے Yohanes Saut Marcellyno کو 6-21، 21-12 اور 21-17 سے ہراکر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
Site Admin | November 20, 2025 2:48 PM
بیڈمنٹن میں بھارتی کھلاڑی لکشیہ سین اور HS پرنوئے، آسٹریلین اوپن سُپر 500 کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں