بیڈمنٹن میں بھارت کے آیوش شیٹی اور لکشیہ سین نے آج پری کوارٹر فائنل مقابلے جیت لئے۔ اب کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کا ہی مقابلہ ہوگا۔ آیوش نے چوتھی پوزیشن کے جاپان کے کھلاڑی Kodai Naraoka کو ہرایا، جبکہ نمبر ایک کھلاڑی لکشیہ سین نے چینی تائی پے کے Chi Yu-jen کو شکست دی۔
دوسری جانب ایچ ایس Prannoy اور کدامبی سری کانت ٹورنامنٹ سے جلد باہر ہوگئے تھے۔ مردوں کے ڈبلز میں بھارت کی سرکردہ جوڑی ست وِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے چینی تائی پے کی جوڑی کو ہرایا۔