January 22, 2026 9:19 AM

printer

بیڈمنٹن میں انڈونیشیا ماسٹرس 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی آج اپنے جوہر دکھائیں گے۔

بیڈمنٹن میں انڈونیشیا ماسٹرس 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی آج اپنے جوہر دکھائیں گے۔

مردوں کے سنگلز میں بھارت کے لکشیہ سین کا مقابلہ ہانگ کانگ کے Jason Gunawan سے، جبکہ سابق عالمی نمبر ایک کدامبی شریکانت کا مقابلہ چینی تائی پے کے Chou Tien-Chen سے ہوگا۔

وہیں، خواتین کے سنگلز میں دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کا سامنا ڈینمارک کی Line Kjaersfeldt سے ہوگا۔

دوسری جانب، مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ارجن مداتِل راماچندرن اور ہری ہرن اَمساکرونن کی بھارتی جوڑی، پری کوارٹر فائنل کے اپنے مقابلے میں ملیشیا کے Tee Kai Wun اور Man Wei Chong کے خلاف کھیلے گی۔×