بیڈمنٹن میں آج بینکاک میں تھائی لینڈ اوپن میں اعلیٰ درجے کے بھارتی کھلاڑی لکشیہ سین، پریانشو رجاوت، اُنّتی ہوڈا، مالویکا بَنسوڑ اور خواتین کی ڈبلز کی جوڑی، گایتری گوپی چند-ٹریسا جولی اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔
مردوں کے سنگلز زمرے کے شروعاتی میچ میں عالمی نمبر 18 لکشیہ سین کا سامنا عالمی نمبر34 آئرلینڈ کے Nhat Nguyen سے ہوگا۔ وہیں پریانشو رجاوت آج انڈونیشیا کے علوی فرحان کے خلاف کھیلیں گے۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر 30 مالویکا بَنسوڑ، ترکیہ کی Neslihan Arin کا سامنا کریں گی جبکہ اُنّتی ہوڈا کا مقابلہ تھائی لینڈ کی Thamonwan Nithiittikrai سے ہوگا۔
خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں گایتری گوپی چند اور ٹریسا جولی پر مشتمل بھارتی جوڑی کا مقابلہ ملیشیا کی Carmen Ting اور Ong Xin Yee کی جوڑی سے ہوگا۔
Site Admin | May 14, 2025 9:24 AM
بیڈمنٹن میں آج بینکاک میں تھائی لینڈ اوپن میں اعلیٰ درجے کے بھارتی کھلاڑی لکشیہ سین، پریانشو رجاوت، اُنّتی ہوڈا، مالویکا بَنسوڑ اور خواتین کی ڈبلز کی جوڑی، گایتری گوپی چند-ٹریسا جولی اپنی مہم کا آغاز کریں گے