بیڈمنٹن میں بھارت کی Unnati Hooda نے اولمپک میں دو مرتبہ تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کو ہراتے ہوئے آج اپنے کیریئر کی سب سے بڑی جیت درج کی ہے۔Changzhou میں جائنا اوپن سوپر 1000 کے پری کوارٹر فائنل میں Hooda نے سندھو کو اکیس-سولہ، اُنیس-اکیس اور اکیس-تیرہ سے شکست دی۔
اِس دوران، مردوں کے ڈبلز کے مقابلے میں بھارت کے ست وِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ بھارتی جوڑی نے آج کھیلے گئے میچ میں انڈونیشیا کے Leo Rolly Carnando اور Bagas Maulana کی جوڑی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔مردوں کے سنگلز مقابلے میں بھارت کے ایچ ایس Prannoy، پینسٹھ منٹ تک چلے دوسرے رائونڈ کے میچ میں چینی تائی پے کے چھٹی درجہ بندی کے حامل Chou Tien Chen سے اکیس-اٹھارہ، پندرہ-اکیس اور آٹھ-اکیس سے ہار کر باہر ہوگئے ہیں۔