بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ملیشیا اوپن سُپر1000 کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے چینی تائے پی کی کھلاڑی Sung Shuo Yun کو اکیس-تیرہ اور بائیس-بیس سے ہرایا۔ آٹھویں درجے کی کھلاڑی سندھو کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں جاپان کی کھلاڑی Tomoka Miyazaki سے ہوگا۔
سابق عالمی چمپئن پچھلے سال پیر میں چوٹ لگنے کے بعد پہلا بین الاقوامی میچ کھیل رہی ہیں۔