ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 1, 2025 9:38 PM

printer

بیڈمنٹن میں، لکشیہ سین اور Tharun Mannepalli، مکائو اوپن کے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں

بیڈمنٹن میں مکاؤ اوپن میں دوسری درجہ بندی کے حامل بھارت کے لکشیہ سین، مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے آج ایسٹ ایشین گیمز میں چین کے Zhu Xuan Chen کو اکیس-چودہ، اٹھارہ-اکیس اور اکیس-چودہ سے شکست دی۔ فائنل میں جگہ بنانے کیلئے سین کا مقابلہ اب پانچویں درجہ بندی کے حامل انڈونیشیا کے علوی فرحان سے ہوگا۔دوسرے بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی Tharun Mannepalli بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے چین کے کھلاڑی Hu Zhe An کو اکیس-بارہ، تیرہ-اکیس اور اکیس- اٹھارہ سے ہرا دیا۔دوسری جانب مردوں کے ڈبلز زمرے میں بھارتی کھلاڑیوں ستوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی، ملیشیائی جوڑی سے ہار گئی۔ اُنہیں کوارٹر فائنل میچ میں ملیشیا کے Choong Hon Jian اور محمد ہیکال پر مشتمل جوڑی نے چودہ-اکیس، اکیس-تیرہ، بیس-بائیس سے شکست دی۔