بیڈ منٹن میں، معروف بھارتی کھلاڑیوں، ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی پر مشتمل جوڑی، ڈنمارک اوپن میں، مردوں کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اس سال BWF ورلڈ چیمپین شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی اس جوڑی نے پچھلی رات کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلے میں، محمد ریان Ardianto اور رحمت ہدایت پر مشتمل، بغیر سیڈ والی انڈونیشیائی جوڑی کو اکیس۔ پندرہ، اٹھارہ۔اکیس، اکیس۔سولہ سے شکست دی۔
آج سیمی فائنل میں بھارتی جوڑی کا مقابلہ جاپان کی Takuro Hoki اور Yugo Kobayashi کی جوڑی سے ہوگا۔
البتہ لکشیہ سین، مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں، فرانس کے ساتھویں سیڈ کے کھلاڑیAlex Lanier سے نو۔اکیس، چودہ۔اکیس سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔