بیڈمنٹن میں، بھارتی کھلاڑی تانیا ہیمنت نے ناردن ماریانا آئلینڈز میں گزشتہ روز سائپان انٹرنیشنل 2025 میں خواتین سنگلز کا خطاب اپنے نام کیا۔ عالمی درجہ بندی میں 86 ویں مقام پر موجود ٹاپ سیڈ تانیا نے فائنل میں جاپان کی کینائے سکائی کو پندرہ-دس، پندرہ-آٹھ سے ہرایا۔
اس سفر میں تانیا نے جاپان کی Rirna Hiramoto کو سیمی فائنل میں اور سنگا پور کی Lee Xin Yi Meganکو کوارٹر فائنل میں ہرایا۔ یہ اس سال تانیا کا پہلا عالمی چیلنج خطاب ہے۔x