بیڈمنٹن میں آج رات پیرس میں BWF عالمی چمپئن شپ میں مردوں کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں بھارت کے ست وِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی کا چین کے Chen Bo Yang اور Liu Yi سے مقابلہ ہوگا۔ کوارٹر فائنل میچ میں عالمی نمبر 9 کی بھارتی جوڑی نے دوسرے درجے کی ملیشیا کی جوڑی کو اکیس-بارہ، اکیس-اُنیس سے ہرایا۔ ست وِک اور چراغ نے سیمی فائنل میں جگہ بناکر تاریخ رقم کی ہے کیونکہ وہ BWF عالمی چمپئن شپ میں دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی جوڑی بن گئے ہیں۔ انھوں نے 2022 میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
Site Admin | August 30, 2025 9:35 PM
بیڈمنٹن میں، آج رات پیرس میں BWF عالمی چمپئن شپ میں بھارت کے ست وِک سائی راج اور چراغ شیٹی کی جوڑی مردوں کے ڈبلز کا سیمی فائنل مقابلہ کھیلے گی