July 19, 2025 9:37 PM

printer

بیڈمنٹن میں، انڈونیشیا میں ایشیا جونیئر مسکڈ ٹیم چمپئن شپ میں بھارت، متحدہ عرب امارات کو ہرا کر کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا ہے

بھارت نے بیڈمنٹن ایشیا جونیئر مکسڈ ٹیم چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ بھارت نے انڈونیشیا میں Solo کے مقام پر آج گروپ ڈی کے اپنے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 83 کے مقابلے 110 پوائنٹ سے ہرایا۔ اِس سے قبل بھارت نے کَل پہلے دن سری لنکا پر شاندار جیت حاصل کی تھی۔ یہ ٹورنامنٹ رِلے اسکورنگ شکل میں کھیلا جارہا ہے، جہاں ٹیمیں دس میچوں میں 110 پوائنٹ تک حاصل کرسکتی ہیں۔بھارت کی شروعات اچھی رہی۔ لڑکیوں کی سنگلز زمرے کی کھلاڑی Rujula Ramu نے Mysha Khan کو گیارہ-پانچ سے ہرایا۔ اس کے بعد لال رام سانگا اور Taarini Suri کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے سبقت کو بائیس-گیارہ تک پہنچا دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔