بیڈمنٹن میں، آج کوالالمپور میں ملیشیاء اوپن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں، بھارت کی سرکردہ کھلاڑی پی وی سندھو کا مقابلہ تیسرے نمبر کی جاپان کی کھلاڑی Akane Yamaguchi سے ہوگا۔ سندھو نے، پری کوارٹر فائنل میں آٹھویں نمبر کی کھلاڑی جاپان کی Tomoko Miyazaki کو 21-8 اور 21-13 سے ہرا دیا۔
اِدھر مردوں کے ڈبلز میں ساتوِک سائی راج رنکی ریڈّی اور چراغ شیٹی کی بھارتی جوڑی کا مقابلہ آج کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کی جوڑی سے ہوگا۔ اِدھر مردوں کے سنگلز زمرے میں، لکشیہ سین اور آیوش شیٹی پری کوارٹر فائنل میں ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔×