January 22, 2026 9:22 AM | ICC - BCB

printer

بین الاقوامی کرکٹ کونسل ICC نے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے میچز شوڈیول کے مطابق بھارت میں کھیلے جائیں گے۔

بین الاقوامی کرکٹ کاؤنسل ICC نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ BCB کی اُس درخواست کو مسترد کردیا ہے، جس میں ٹی-ٹوئنٹی عالمی کپ میں سری لنکا کے ساتھ اس کی ٹیم کے طے شدہ مقابلوں میں تبدیلی کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ ICC نے کہا ہے کہ مقابلے، شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

ICC نے کہا کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں، حکام یا مداحوں کی سلامتی کو بھارت میں ٹورنامنٹ کے کسی بھی مقام پر کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

یہ فیصلہ BCB کی جانب سے تشویش کا اظہار کرنے اور ٹورنامنٹ کے مقامات میں تبدیلی کرنے کے مطالبے پر بات چیت کرنے کی عرضی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کی گئی بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔

ICC بورڈ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مقابلوں کے مقامات میں تبدیلی سے ICC کی ساتھ کو نقصان ہوگا اور ایک غیر جانبدار انتظامی ادارے کی شبیہ بھی کمزور ہوگی۔

ICC کے مطابق، بورڈ نے آزادانہ طور پر کیے گئے جائزوں سمیت سلامتی سے متعلق متعدد جائزوں پر نظر ثانی کی اور سبھی میں یہی بات سامنے آئی کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کا کوئی قابل بھروسہ ثبوت نہیں ہے۔

بنگلہ دیش کو اپنی شمولیت کی تصدیق کرنے کیلئے 21 جنوری تک کا وقت دیا گیا تھا، لیکن اب بورڈ نے ایک اور دن کا وقت دیا ہے۔

اِس بات کا غالب امکان ہے کہ بنگلہ دیش کے ٹورنامنٹ سے نام واپس لینے کی صورت میں Scotlant اُس کی جگہ لے سکتا ہے۔×