June 2, 2025 9:40 PM

printer

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی عالمی کپ کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ عالمی کپ بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا

خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا عالمی کپ 2025 بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے 2 نومبر کے بیچ کھیلا جائے گا۔ بین الاقوامی کرکٹ کاؤنسل ICC نے کولمبو میں آج ٹورنامنٹ کے میچوں کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ خواتین کرکٹ کا 13 واں عالمی کپ بھارت اور سری لنکا میں پانچ مقامات پر کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔