بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ فیسٹویل 19 سے 23 مارچ تک کیرالہ کے مغربی گھاٹ کے Vagamon میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس فیسٹول میں چھ مسابقتی زمرے ہوں گے جن میں اہم Top Landing Accuracy Cup شامل ہے۔ اس میں گیارہ ملکوں کے 86 شرکا حصہ لیں گے۔ اس فیسٹیول کو Federation Aeromautique / International کی طرف سے باقاعدہ منظوری حاصل ہے۔
ریاست کے وزیر سیاحت پی اے محمد ریاض نے مہم جوئی سے متعلق سیاحت میں کیرالہ کی بڑھتی ہوئی ساکھ کو نمایاں کیا جبکہ سیاحت کے سکریٹری، کے بیجو نے مہم جوئی سے متعلق سیاحت کیلیے ریاست کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو واضح کیا۔
کیرالہ کی سیاحت کی ڈائریکٹر Sikha Surrendran نے مہم جوئی سے متعلق سیاحت کے فروغ میں ریاست کی جغرافیائی اعتبار سے حاصل برتری پر زور دیا۔x