بھارت کے آثار قدیمہ کے محکمے ASI نے اعلان کیا ہے کہ میوزیم کے بین الاقوامی دن منائے جانے کے موقعے پر آج ملک بھر میں ASI کی تمام یادگاروں اور میوزیمس میں داخلہ مفت رہے گا۔ ثقافت کی مرکزی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ ASI اپنے 52 میوزیمس کھول رہی ہے اور ٹکٹ والی سبھی یادگاروں پر عوام کیلئے کوئی چارج نہیں لیا جائے گا۔ اس کا مقصد عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ میوزیم کا بین الاقوامی دن ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس میں ثقافتی وراثت کو تحفظ فراہم کرنے، تعلیم کو فروغ دینے اور طبقوں اور نسلوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے کیلئے میوزیم کی اہمیت کو اُجاگر کیا جاتا ہے۔
Site Admin | May 18, 2025 9:35 AM
بین الاقوامی میوزیم کے دن کے موقع پر آج ملک بھر میں تمام محکمہ آثار قدیمہ ASI کی یادگاروں اور میوزیمس میں داخلہ مفت ہوگا۔