ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 17, 2025 2:58 PM

printer

بین الاقوامی مالی فنڈ IMF نے سری لنکا کی تعریف کی ہے کہ اس نے اپنے اصلاحاتی پروگرام کے تحت مضبوط رفتار برقرار رکھی ہے

بین الاقوامی مالی فنڈ IMF نے سری لنکا کی تعریف کی ہے کہ اس نے اپنے اصلاحاتی پروگرام کے تحت مضبوط رفتار برقرار رکھی ہے۔ IMF نے کہا کہ جزیرہ نما ملک اپنے شدید معاشی بحران کے بعد اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ علاقائی اقتصادی جائزے سے متعلق صحافیوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے IMF کے ایشیا بحر الکاہل خطے کے ڈائریکٹر کرشنا سری نواسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر تھومس Helbling نے کہا کہ گزشتہ سال سری لنکا کی معیشت نے 5 فیصد کی شرح سے ترقی کی اور 2025 میں تقریباً چار اعشاریہ دو فیصد کے اضافے کی توقع ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ استحکام کی کوششوں سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
جناب Helbling نے زور دیا کہ IMF کی حمایت والے پروگرام کے مسلسل نفاذ کی ضرورت برقرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی نظم و ضبط اور سرکاری اداروں میں اصلاحات طویل مدتی فوائد کے لیے نہایت اہم ہوں گی۔
حکومت کی مالی کوششوں کے لیے ایک مثبت اشارے کے طور پر، سری لنکا کے اندرون ملک آمدنی کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلے ہی 2025 کے اپنے ٹیکس محصولات کے ہدف کا 75 فیصد حاصل کر چکا ہے۔ اس کامیابی کو وسیع پیمانے پر معیشت پر دوبارہ اعتماد اور محصولات کے بہتر نظام کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے — جو ایک ایسے ملک کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے جو اپنی مالی بنیاد کو دوبارہ مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔