March 22, 2025 9:43 PM

printer

بین الاقوامی مالی فنڈ نے کہا ہے کہ گذشتہ دس سال میں بھارت کی GDP دو اعشاریہ ایک ٹریلین ڈالر سے دوگنا ہوکر چار اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی

گذشتہ دس سال میں بھارت کی مجموعی اندرونِ ملک پیداوار GDP دوگنا ہوگئی ہے اور 105 فیصد کی شرح ترقی کے ساتھ یہ2025 میں چار اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2015 میں یہ دو اعشاریہ ایک ٹریلین ڈالر تھی۔
بین الاقوامی مالی فنڈ کی طرف سے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق بھارت GDP کے اعتبار سے دنیا میں پانچواں سب سے بڑا ملک ہے۔ اِس سے پہلے امریکہ، چین، جرمنی اور جاپان کا نمبر ہے۔
اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ جلد ہی بھارت، جاپان سے آگے نکل جائے گا کیونکہ گذشتہ دہائی میں جاپان کی GDP میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اِس کے مقابلے اِسی عرصے کے دوران امریکہ کی GDP میں 66 فیصد اور چین کی GDP میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔