بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے کہا ہے کہ سال 2025-26 میں بھارت کی معیشت کی شرح ترقی 6 اعشاریہ چھ فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ سامان اور خدمات ٹیکس GST اصلاحات سے ملک کو امریکہ کی جانب سے عائد کردہ 50 فیصد محصولات کے ناموافق اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد ملنے کی امید ہے، کیونکہ بھارت کی معیشت کی کارکردگی مسلسل شاندار رہی ہے۔ IMF کے ایگزیکیٹو بورڈ کی جانب سے بھارت کیلئے سالانہ جائزہ مکمل کئے جانے کے بعد IMF نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران ساڑھے چھ فیصد کی معاشی ترقی کے بعد مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں حقیقی GDP کی شرح ترقی سات اعشاریہ آٹھ فیصد پہنچ گئی۔×
Site Admin | November 27, 2025 3:02 PM
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے کہا ہے کہ سال 2025-26 میں بھارت کی معیشت کی شرح ترقی 6 اعشاریہ چھ فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔