July 21, 2025 2:51 PM

printer

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے کہا ہے کہ بھارت یو پی آئی کے ذریعے اس سال جون میں، 24 اعشاریہ صفر تین لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے 18 ارب 39 کروڑ لین دین کے ساتھ ادائیگیوں میں دنیا بھر میں سب سے آگے ہے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے کہا ہے کہ بھارت Unified Payments Interface (یو پی آئی) کے ذریعے اس سال جون میں، 24 اعشاریہ صفر تین لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے 18 ارب 39 کروڑ لین دین کے ساتھ تیزی کے ساتھ ادائیگیوں میں دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔ بڑھتی ہوئی خردہ ڈیجیٹل ادائیگیاں: Interoperability کی قدر کے عنوان سے IMF کے ایک حالیہ نوٹ کے مطابق، UPI نے ماہانہ 18 ارب لین دین کر کے بھارت کی ادائیگی کے ایکو نظام میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔
IMF نے کہا کہ ادائیگیوں کی بھارتی قومی کارپوریشن کی جانب سے 2016 میں UPI کا آغاز کیا گیا تھا اور اِس سے ایک موبائل ایپ سے مختلف بینک کھاتوں کو لنک کرکے آسانی کے ساتھ جلد لین دین کیا جا سکتا ہے۔ اِس نے نہ صرف انفرادی طور پر لین دین کو آسان بنایا ہے بلکہ لاکھوں چھوٹے کاروباری بہت کم لاگت پر ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کر پارہے ہیں۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق UPI کے ذریعے ہر مہینے 18 ارب سے زیادہ لین دین ہوتا ہے، جو بھارت کی کُل ڈیجیٹل ادائیگیوں کا 85 فیصد ہے۔ صرف جون کے مہینے میں 18 اعشاریہ تین نو ارب لین دین درج کیے گئے، جن کی کُل مالیت 24 اعشاریہ صفر تین لاکھ کروڑ روپے ہے، جو گذشتہ برس جون کے مقابلے 32 فیصد اضافہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔