January 19, 2026 9:39 PM

printer

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے موجودہ مالی سال کیلئے بھارت کی اقتصادی ترقی سات اعشاریہ تین فیصد کی پیشگوئی کی ہے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، IMF نے سال 2025 کیلئے بھارت کی ترقی کے اندازے میں صفر اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے اِسے بڑھاکر سات اعشاریہ تین فیصد کر دیا ہے۔ ورلڈ اکنامک Outlook اپڈیٹ میں IMF نے کہا ہے کہ اضافہ شدہ نظرثانی، مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے مضبوط رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔ اس دوران IMF نے اگلے مالی سال 2026-27 کیلئے ترقی کا تخمینہ 6 اعشاریہ چار فیصد رکھا ہے۔ IMF نے کہا ہے کہ متوقع اعتدال کے باوجود بھارت، ابھرتے بازاروں اور ترقی پذیر معیشتوں کی ترقی کا اہم محرک بنا رہے گا۔
تاہم IMF نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت، AI پر مبنی پیداواری ماحصل، سرمایہ کاری واپس لینے اور سخت مالیاتی عالمی حالات کی وجہ بن سکتے ہیں، جن سے ابھرتی ہوئی معیشتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔