ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 9, 2025 3:27 PM

printer

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، IMF کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے عالمی اقتصادی ترقی کو تقویت بخشنے کیلئے بھارت کے رول کی ستائش کی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، IMF کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے عالمی اقتصادی ترقی کو تقویت بخشنے کیلئے بھارت کے رول کی ستائش کی ہے۔ محترمہ Georgieva نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران عالمی اقتصادی ترقی کے رجحانات بدل رہے ہیں اور چین کی رفتار میں مسلسل کمی آرہی ہے، جبکہ بھارت ترقی کے ایک اہم انجن کے طور پر اُبھر رہا ہے۔      محترمہ Georgieva نے واشنگٹن میں اگلے ہفتے ہونے والی عالمی بینک اور IMF کی سالانہ میٹنگوں سے پہلے یہ تبصرہ کیا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والی میٹنگوں میں سینٹرل بینک کے گورنرس اور وزراء خزانہ یکجا ہوں گے۔ IMF نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس سال عالمی معیشت کے تین فیصد کی شرح  سے ترقی کرنے کا تخمینہ ہے۔×