بین الاقوامی لیبر تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل Gilbert F.Houngbo نے بھارت میں لیبر ضابطوں کے نفاذ کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایک شوشل میڈیا پوسٹ میں جناب Houngbo نے کہاکہ وہ کَل بھارت کے نئے لیبر ضابطوں کے اعلان کے بعد سماجی تحفظ اور کم سے کم اجرت سمیت دیگر پیش رفت کو گہری دلچسپی کے ساتھ سمجھ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اصلاحات کا نفاذ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ ورکرز اور کاروبار دونوں کیلئے مثبت ہیں۔ البتہ حکومت، آجروں اور ورکروں کے درمیان سماجی مذاکرات لازمی اہمیت کے حامل رہیں گے۔x