ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 16, 2025 9:38 PM

printer

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے بھارتی، گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا 18 دن کا کامیاب مشن مکمل کرنے کے بعد بھارت واپس آرہے ہیں

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے بھارتی، گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا 18 دن کا کامیاب مشن مکمل کرنے کے بعد بھارت واپس آرہے ہیں۔ اپنے کامیاب خلائی مشن کے بعد زمین پر آب وہوا کی مناسبت سے خود کو ڈھالنے کیلئے وہ امریکہ میں تھے۔ امید ہے کہ وہ کَل وطن واپس آجائیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے بات کرتے ہوئے شبھانشو شکلا نے اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے اور دوستوں اور ارکان خاندان سے ملنے کے جوش وخروش بارے میں ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔ شبھانشو شکلا بھارتی فضائیہ کے ایک افسر ہیں۔ انھوں نے Axiom-4 مشن کے دوران Microgravity کے تعلق سے کئی تجربات کئے، جن کا مقصد خلاء کے شعبے میں سائنسی تحقیق کو آگے بڑھانا ہے۔