بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آج ایران کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اِس دورے کا مقصد اِس سال جون میں ایرانی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کیے گئے نئے فریم ورک کے تحت مستقبل میں تعاون سے متعلق مذاکرات کرنا ہے۔ اگرچہ انہوں نے یہ واضح کیا کہ اِس دورے کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ نہیں کیا جائے گا۔
اِس دورے سے قبل ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں اور اُس کے نیوکلیائی سائنس دانوں کے قتل کے بعد ایران نے IAEA کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔×
 
									 
		 
									 
									 
									 
									