بینکاک میں جاری تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن میں، آج صبح متاثر کن جیت کے ساتھ بھارتی کھلاڑی Aakarshi کشیپ اور Unnati ہُڈّا، پری کواٹرفائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔ خواتین سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ایک قریبی مقابلے میں آکرشی نے جاپان کی Kaoru Sugiyama کو اکیس-سولہ، بیس-بائیس اور بائیس- بیس سے شکست دی، جبکہ اُنَّتی نے تھائی لینڈ کیThamonwan Nithiittikrai کو اکیس-چودہ، اٹھارہ-اکیس اور تئیس-اکیس سے شکست دی۔
وہیں مردوں کے پری کوارٹر فائنل سنگلز مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں 18 ویں نمبر کے کھلاڑی بھارت کے لکشیہ سین کو قریبی مقابلے میں، 34 ویں درجہ بندی والے آئر لینڈ کے Nhat Nguyen کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔×