بینکاک میں بھارتی سفارتخانے اور Chiang Mai میں بھارت کے قونصل خانے نے تھائی لینڈ میں Mae Sot سے 270 بھارتی شہریوں کی وطن واپسی میں مدد کی ہے۔ اِن میں 28 خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ آپریشن تھائی لینڈ کی سرکار کی مدد سے انجام دیا گیا اور اس میں بھارتی فضائی فوج کی دو خصوصی پروازیں بھی شامل تھیں۔ اِن افراد کو تھائی لینڈ کے حکام نے غیر قانونی طریقے سے وہاں داخل ہونے کے بعد امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر حراست میں لے لیا تھا۔
بینکاک میں سفارتخانے کے مطابق یہ لوگ حال ہی میں میانما سے تھائی لینڈ میں داخل ہوئے تھے، جہاں انھیں مبینہ طور پر سائبر گھپلوں کے مراکز میں کام پر رکھا گیا تھا۔
تھائی لینڈ اور میانما میں بھارتی مشن اُن دیگر بھارتی شہریوں کی واپسی کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو اَب بھی میانما میں ہیں اور ہو سکتا ہے، وہ بھی اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔
سفارتخانے نے بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بیرونِ ملک ملازمت کی پیشکش قبول کرنے سے پہلے غیر ملکی آجروں اور بھرتی کرنے والے ایجنٹوں کے تعلق سے اچھی طرح تصدیق کرلیں۔x