نابینا خواتین کھلاڑیوں کے پہلے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بھارت نے اپنی مہم کی شروعات، جیت کے ساتھ کی ہے۔ نئی دلّی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں آج میزبان بھارت نے سری لنکا کو 10 وکٹ سے ہرا دیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے13 اوورز اور تین گیندوں میں صرف 41 رن بنائے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 سری لنکائی کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کیا، جب کپتان دپیکا ٹی سی، گنگا قدم اور جمنا رانی Tudu نے ایک-ایک وکٹ لئے۔ جواب میں بھارت نے محض تین اوورز میں بنا کسی نقصان کے 45 رن کا نشانہ بآسانی حاصل کرلیا۔بھارتی کپتان دیپیکا نے صرف 14 میں 26 رن بنائے، جس میں چار چوکے شامل ہیں۔ وہیں Anekha دیوی نے بھی چھ گیندوں میں شاندار 15 رن بنائے۔ نابینا خواتین کھلاڑیوں کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں بھارت، سری لنکا، امریکہ، نیپال، آسٹریلیا اور پاکستان شامل ہیں۔
Site Admin | November 11, 2025 9:34 PM
بینائی سے محروم کھلاڑیوں کے خواتین ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ کرکٹ میں نئی دلّی میں بھارت نے سری لنکا کو افتتاحی مقابلے میں دس وکٹ سے ہرا دیا