March 4, 2025 9:36 AM

printer

بیلجیم کی شہزادی Astrid، جو بھارت کے دورے پر ہیں، آج نئی دلّی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی

بیلجیم کی شہزادی Astrid، جو بھارت کے دورے پر ہیں، آج نئی دلّی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی۔ وہ اس ماہ کی 8 تاریخ تک بھارت کے دورے پر ہیں۔ شہزادی Astrid نے بیلجیم کے وزیر دفاع Theo Francken کے ہمراہ کَل وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ طرفین نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی، صنعتی اشتراک کو بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر دفاع نے، دفاعی شعبے میں بیلجیم کی سرمایہ کاری کو مدعو کیا۔ انہوں نے تجویز کیا کہ بیلجیم کی کمپنیاں بھارت میں اپنی موجودگی کو وسعت دیتے ہوئے ایک اہم رول ادا کرسکتی ہیں اور بھارتی کمپنیوں کو اپنی سپلائی چین سے مربوط کرسکتی ہیں۔ دونوں ملکوں نے ایک ادارہ جاتی دفاعی اشتراک سے متعلق طریقہ کار تلاش کرنے سے بھی اتفاق کیا۔