بیلجیئم کے شہر Antwerp کی ایک عدالت نے مفرور تاجر Mehul Choksi کو بھارت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ، پنجاب نیشنل بینک کے 13 ہزار 500 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے سلسلے میں بھارت کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
عدالت نے بیلجیئم حکام کی جانب سے چوکسی کی گرفتاری کو قانونی اور درست قرار دیا، جس سے بھارت کی جانب سے اس مفرور سونے کے تاجر کی واپسی میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چوکسی نے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا تھاکہ اسے Antigua سے اغوا کیا گیا تھا اور اگر اسے بھارت بھیجا گیا تو اسے سیاسی انتقام اور غیر انسانی سلوک کا سانا کرنا پڑسکتا ہے، لیکن عدالت نے اس کے دعوؤں کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں پایا۔
Site Admin | October 22, 2025 9:59 PM
بیلجیم کی ایک عدالت نے 13 ہزار 500 کروڑ روپے کے پنجاب نیشنل بینک دھوکہ دہی معاملے میں مفرور تاجر Mehul Choksi کی بھارت حوالگی کو منظوری دی ہے