December 10, 2025 2:24 PM

printer

بیلجیم کی ایک عدالت نے مفرور میہول چوکسی کی اُس اپیل کو خارج کردیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت کی درخواست پر اُسے نئی دلّی کے حوالے نہ کیا جائے

بیلجیم کی اعلیٰ عدالت نے، بھارت کے فرار ملزم میہُل چوکسی کی وہ اپیل مسترد کر دی ہے، جو اُس نے Antwerp میں اپنی گرفتاری کے خلاف دی تھی۔ بھارت نے میہُل کی حوالگی کی درخواست کی تھی، جس کی بنیاد پر اُسے گرفتار کیا گیا تھا۔

بیلجیم کی اپیلوں کی سماعت کرنے والی ایک عدالت نے کَل برسلز میں چوکسی کی درخواست پر سماعت کی اور بھارت کے حق میں فیصلہ سنایا۔ چوکسی اِس سال اپریل سے Antwerp میں جیل میں بند ہے۔ اُسے بھارت کی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اُس پر 2018 سے 2022 کے درمیان، تقریباً 13 ہزار کروڑ روپے مالیت کے 6 بینک گھوٹالوں کا الزام ہے۔