ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 15, 2025 3:34 PM

printer

بیرون ملک بھارتی مشنوں نے بھی یوم آزادی کی تقریبات، وطن پرستی کے جذبے کے ساتھ منائیں

آج جبکہ بھارت اپنا 79 واں یوم آزادی منارہا ہے۔ بیرون ملک بھارتی سفارتخانوں میں بھی آج کا دن پورے جوش وخروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ مشترک اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے منایا جارہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے وزیر خارجہ Marco Rubio نے بھارت کے عوام کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ ایک ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور دونوں ملک جدید چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور ایک مزید روشن مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہیں دور رَس اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارت میں قائم امریکی سفارتخانے نے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ اس اہم موقع پر منائے جارہے جشن میں امریکہ، بھارت کے ساتھ شامل ہے اور ہم عالمی امن اور خوشحالی کی طرف بڑھتے ہوئے مشترک حصولیابیوں کی پاسداری کرتے ہیں۔
چین میں بھارتی سفیر پردیپ کمار راوت نے بیجنگ میں بھارتی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب میں ترنگا پھیرایا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں بھارتیہ برادری نے شرکت کی۔
پرچم پھیرانے کے بعد جناب راوت نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے قوم سے خطاب کے اقتصابات پڑھ کر سنائے۔
ٹوکیو میں بھارتی سفارتخانے میں بھی یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ مالدیپ میں بھی، بھارتی برادری ہرگھر ترنگا مہم کے ساتھ یوم آزادی منائی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں