May 18, 2025 9:35 PM

printer

بیرونی تجارت کے ڈائریکٹریٹ جنرل نے بنگلہ دیش سے بھارت درآمد کی جانے والی بعض اشیاء پر بندرگاہ کی نئی بندشوں کا کل اعلان کیا

بیرونی تجارت کے ڈائریکٹریٹ جنرل نے بنگلہ دیش سے بھارت درآمد کی جانے والی بعض اشیاء پر بندرگاہ کی نئی بندشوں کا کل اعلان کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کہ بنگلہ دیش سے شمال مشرق کو کی جانے والی بعض برآمدات پر عائد کی جانے والی زمینی بندرگاہوں کی بندشوں سے تعلقات میں مساوات بحال ہوں گے۔ اِس سے پہلے بھارت نے بنگلہ دیش سے کی جانے والی سبھی برآمدات کی کسی بھی بندش کے بغیر اجازت دے دی تھی لیکن بنگلہ دیش نے شمال مشرق کیلئے راہداری اور مارکیٹ رسائی پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ بھارت کے اِس قدم سے دونوں ملکوں کیلئے مارکیٹ کی یکساں رسائی بحال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات، جوابی اور دو طرفہ شرطوں پر مبنی ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے زور دے کر کہا کہ بنگلہ دیش کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھارت کو مارکیٹ رسائی اور ٹرانزٹ کی اجازت دیئے بغیر محض اپنے فائدے کیلئے دو طرفہ تجارت میں اپنی شرطیں عائد نہیں کرسکتا۔ اُسے یہ بھی نہیں سمجھنا چاہیے کہ شمال مشرق کی مارکیٹ، محض اُس کی برآمدات پر انحصار کرتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔