ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 2, 2025 3:07 PM

printer

بیرونِ ملک بھارتی مشنوں میں بھی مہاتما گاندھی کے 156 ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے اور قیامِ امن اور عدم تشدد کے اُن کے پیغام کو اجاگر کیا جارہا ہے

بیرونِ ملک بھارتی مشنوں میں بھی مہاتما گاندھی کے 156 ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے اور قیامِ امن اور عدم تشدد کے اُن کے پیغام کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر نہ صرف امن اور اخلاقی رہن سہن کے اُن کے فلسفے کو اجاگر کیا جاتا ہے بلکہ اُن کے پیغام کی تشہیر کیلئے عالمی سطح پر عدم تشدد کا بین الاقوامی دن بھی منایا جاتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں بھارتی ہائی کمیشن میں گاندھی جینتی منائے جانے کی تقریب میں، وہاں موجود اہلکاروں نے گاندھی جی کی زندگی اور تعلیمات کے اثرات اور آج کی دنیا میں اِس کی افادیت کا ذکر کیا۔ اِس موقع پر نیوزی لینڈ میں بھارت کی ہائی کمشنر نِیتا بھوشن نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ جاپان میں Edogawa کے مقام پر بھارتی سفارتخانے کے ناظم الامور R. Madhu Sudan نے بھارتی برادری کے لوگوں، اساتذہ اور طلباء کے ہمراہ گاندھی جی کے مجسمے پر عقیدت کے پھول نذر کئے۔ نیپال میں بھارت کے سفیر نوین سری واستو نے اِس موقع پر سفارتخانے کے صفائی کارکنوں کی عزت افزائی کی اور سووچھتا ہی سیوا پہل کے تئیں اُن کی لگن اور اہم رول کو سراہا۔ x