بیجو جنتادل،BJD کے سینئر رہنما، سابق وزیر اور اُڈیشہ کے Nuapada سے موجودہ MLA راجندر ڈھولکیہ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ اُن کا چنئی کے ایک نجی اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ وہ کئی مہینوں سے بیمار تھے۔ وہ 69 برس کے تھے اور چار مرتبہ اُڈیشہ قانون ساز اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے۔ BJP، BJD، کانگریس اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے اُن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی نے بھی راجندر ڈھولکیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔×