ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 11, 2025 9:36 AM | MEA - Nepal

printer

بیجنگ میں بھارت کے سفارتخانے نے چین میں تبت خودمختار خطّے میں پھنسے بھارتی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

بیجنگ میں بھارت کے سفارتخانے نے چین میں تبت خودمختار خطّے میں پھنسے بھارتی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ یہ افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے زیر اہتمام، نیپال کے راستے کیلاش مانسروور یاترا کے دوران فی الحال وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ نیپال میں موجودہ صورتحال کے سبب ان بھارتی شہریوں کی مجوزہ سفری تیاریوں اور بندوبست پر اثر پڑا ہے۔

بھارتی شہریوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ تازہ حالات و واقعات کے پیشِ نظر انتہائی احتیاط سے کام لیں۔ سفارتخانے نے کسی بھی مدد کی صورت میں ہیلپ لائن نمبرس جاری کیے ہیں۔

نمبر ہیں: 0086  185  1428  4905

اور 0086  135  2026  7602

کاٹھمنڈو میں بھارتی سفارتخانے کے مقامی ہیلپ لائن نمبرس ہیں:

977  980  860  2881

اور  977  981  032  6134