بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جیتن رام ماجھی نے آج نئی دلّی میں پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر وزیر موصوف نے دستکاروں، فن کاروں اور دیگر نمائش کاروں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ افتتاحی تقریب کے دوران MSME کی وزیر مملکت شوبھا Karandlaje اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملک بھر کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 100 سے زیادہ دستکار اِس ہاٹ میں حصہ لے رہے ہیں، جس سے ملک بھر کی متنوع روایتی ہنرمندی اور دستکاری کی نمائندگی ہوتی ہے۔ پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 اِس مہینے کی 31 تاریخ تک جاری رہے گا اور یہ عوام کیلئے صبح ساڑھے 10 بجے سے رات 10 بجے تک کھلا رہے گا۔
Site Admin | January 18, 2026 3:02 PM
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جیتن رام ماجھی نے آج نئی دلّی میں پی ایم وشوکرما ہاٹ کا افتتاح کیا