بہار BJP صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے کہا ہے کہ امیدواروں کی فہرست کو قطعی منظوری دے دی گئی ہے اور پہلے مرحلے کے لئے ناموں کا اعلان آج شام کیا جائے گا۔ پٹنہ میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جیسوال نے کہا کہ اتحاد کے شرکاء کے درمیان سیٹوں کے بٹوارے کا فیصلہ بہت ہی خوشگوار ماحول میں کیا گیا۔ امکان ہے کہ JDU سمیت DA کی دیگر حلیف پارٹیاں بھی آج اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گی۔
S/B Dilip Jaiswal
توقع ہے کہ جَن سوراج پارٹی بھی آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کرے گی۔ پارٹی 51 امیدواروں کی پہلی فہرست پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔ اِس دوران عظیم اتحاد کے شرکاء کے درمیان سیٹوں کے بٹوارے پر بات چیت ابھی جاری ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر راجیش رام نے کہا ہے کہ سیٹوں کے بٹوارے کے بارے میں فیصلہ ہوگیا ہے اور باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔x