December 14, 2025 9:50 PM

printer

بہار کے وزیر Nitin Nabin کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ورکنگ صدر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے

بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے سینئر رہنما Nitin Nabin کو پارٹی کا قومی ورکنگ صدر مقرر کیا ہے۔ ان کا یہ تقرر فوری طور سے مانا جائے گا۔ Nitin Nabin بہار سرکار میں فی الحال ایک وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔وزیر اعظم اور BJP کے سینئر رہنما نریندر مودی نے Nitin Nabin کو BJP کا قومی ورکنگ صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ Nitin Nabin نے پارٹی کے ایک محنتی کارکن کے طور پر خود کو ممتاز بنایا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جناب Nabin ایک نوجوان اور محنت کش رہنما ہیں، جنھیں بھرپور تنظیمی تجربہ حاصل ہے اور بہار میں MLA اور وزیر کے طور پر اُن کا ایک موثر ریکارڈ ہے۔ اُن کا یہ ریکارڈ کئی مدتوں سے رہا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے عوام کی امنگوں کو پورا کیا ہے اور وہ اپنے انکسار اور عاجزی کیلئے جانے جاتے ہیں نیز وہ اپنے حقیقی کام کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ جناب Nabinکی توانائی اور خود کو وقف کردینے سے، آئندہ وقت میں پارٹی کو استحکام حاصل ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔