بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حال ہی میں شروع کی گئی مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کے تحت آج 25 لاکھ خواتین متفدین کے بینک کھاتوں میں 10-10 ہزار روپے کی رقم منتقل کی۔ کُل 2 ہزار 500 کروڑ روپے کی رقم ڈائریکٹ بینک ٹرانسفر، DBT کے ذریعہ منتقل کی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اِس اسکیم کا مقصد ایسی خواتین کو مالی مدد فراہم کرنا ہے، جو اپنے روزگار کی خواہشمند ہیں اور چھوٹے کاروبار چلا رہی ہیں۔
مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کا آغاز بہار اسمبلی انتخابات سے قبل کیا گیا ہے، جسے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت کی ایک اہم پہل سمجھا جارہا ہے۔
اِس اسکیم کے تحت، وزیر اعلیٰ نے آج 2 ہزار 500کروڑ روپے کی رقم 25 لاکھ خواتین مستفیدین کو منتقل کی ہے۔
اِس اسکیم کے تحت، مستفیدین کو فی کس 10 ہزار روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر خاتون متفدین اپنے روزگار یا چھوٹے کاروبار سنبھالنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں، تو وہ مزید 2 لاکھ روپے کی رقم پانے کی اہل ہوں گی۔
حکومت نے اِس منصوبے کا آغاز اپنی مدد آپ گروپوں کی ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ خواتین ممبروں کے وسیع نیٹ ورک کو مالی مدد پہنچانے کے مقصد سے کیا تھا، جسے دیہی علاقوں میں Jivika Didis کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اِس اسکیم کو اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعہ نافذ کیا جارہا ہے۔
Site Admin | October 3, 2025 2:40 PM
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حال ہی میں شروع کی گئی مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کے تحت آج 25 لاکھ خواتین متفدین کے بینک کھاتوں میں 10-10 ہزار روپے کی رقم منتقل کی