November 17, 2025 3:07 PM

printer

بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے گورنر سے ریاستی کابینہ تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے

بہار میں، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت کے تحت ریاستی کابینہ نے آج سبکدوش ہونے والی NDA حکومت کی کابینہ کو تحلیل کرنے کی سفارش کی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی اِس میٹنگ کے دوران، موجودہ حکومت کی کابینہ کو 19 نومبر سے تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق، موجودہ حکومت کی کابینہ میٹنگ کے بعد، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق کابینہ کی سفارش کے بارے میں راج بھون جاکر گورنر عارف محمد خان کو ایک خط سپرد کیا۔

اِس کے بعد، وزیر اعلیٰ نتیش کمار جنتا دل یونائیٹڈ لیجس لیٹیو پارٹی کی ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ نتیش کمار پارٹی کے قومی صدر بھی ہیں۔ لیجس لیٹیو پارٹی کی میٹنگ میں، جناب کمار کے اتفاقِ رائے سے پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 20 نومبر کو پٹنہ میں تاریخی گاندھی میدان میں منعقد کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔