بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے نئی دلّی میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کی۔ نائب وزیراعلیٰ Samrat چودھری اور مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ بھی کَل اس میٹنگ میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ NDA حکومت، بہار میں عوام کی فلاح بہبود کے کام کاج اور اچھی حکمرانی کو بلندیوں تک لے جانے کے تئیں پرعزم ہے۔×
Site Admin | December 23, 2025 9:42 AM
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے نئی دلّی میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کی