بہار کے بیگوسرائے ضلعے میں کَل حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ایک نکسلی ہلاک ہوگیا، جس کو پکڑنے کیلئے 50 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔

بہار کے بیگوسرائے ضلعے میں کَل حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ایک نکسلی ہلاک ہوگیا، جس کو پکڑنے کیلئے 50 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دَیانند Malakar، چھوٹو کے نام سے بھی مشہور تھا اور وہ ممنوعہ سی پی آئی ماؤنواز کی شمالی بہار سینٹرل زون کمیٹی کا سکریٹری تھا۔

بہار پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس کے مطابق، دَیانند 14 سے زیادہ مجرمانہ معاملوں میں مطلوب تھا اور اُس نے سکیورٹی عملے پر اُس وقت گولی چلائی، جب اُس کا Teghra علاقے میں پتہ لگایا گیا۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔ اُس کے دو ساتھی آپریشن کے دوران گرفتار کرلیے گئے۔ دَیانند Malakar کو سرکاری اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں اُسے مردا قرار دے دیا گیا۔ کارروائی کے دوران، سکیورٹی کا کوئی جوان زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے جائے مٹھ بھیڑ سے ایک رائفل، ایک پستول اور کئی کارتوس برآمد کیے ہیں۔×