بہار کے بیشتر علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کے سبب اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم آج بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ کئی جگہوں پر NDA اور مہاگٹھ بندھن دونوں اتحاد کی سرکردہ شخصیات اور سینئر رہنماؤں کی ریلیاں نہیں ہوسکیں۔ خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اڑان نہیں بھر سکا، جس کی وجہ سے سرکردہ شخصیات کو اسمبلی حلقوں میں پہنچنا دشوار ہوگیا۔
اس دوران وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار، جَن سوراج پارٹی کے رہنما پرشانت کشور اور دیگر اہم لیڈران چناؤ والے حلقوں میں روڈ شوز کررہے ہیں۔ BJP کے سینئر رہنما امت شاہ کی گوپال گنج میں مجوزہ ریلی وقت پر شروع نہیں ہوسکی۔ جناب شاہ سمستی پور اور ویشالی ضلعوں میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ BJP کے صدر جے پی نڈا اور آج مظفر پور میں ریلی سے خطاب کریں گے۔ مہاگٹھ بندھن کے وزیرِ اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو مظفر پور، گوپال گنج، سیوان، سارَن اور ویشالی ضلعوں میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ x