بہار کے باشندے BSF کے سب انسپکٹر محمد امتیاز کی آخری رسوم آج پورے پولیس اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔ وہ جموں کے آر ایس پورہ میں اپنی چوکی پر ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے پاکستان کی حالیہ فائرنگ کے دوران شہید ہوئے تھے۔ ان کی تدفین سارن ضلعے میں Garkha میں واقع اُن کے آبائی گائوں نارائن پور کی قبرستان میں ہوئی۔ اس سے پہلے شہید کے جسد خاکی کے نئی دلّی سے پٹنہ ہوائی اڈّے پہنچنے پر ریاستی وزیروں شروَن کمار اور نتن نوین نے کئی دیگر سرکرہ شخصیات کے ساتھ اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ نارائن پور گائوں میں سارن رینج کے ڈی آئی جی Nilesh Kumar، سارن کے ضلع مجسٹریٹ Aman Sameer اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار آشیش اور بہت سے لوگوں نے گلہائے عقیدت نذر کئے۔
Site Admin | May 12, 2025 9:46 PM
بہار کے باشندے BSF کے سب انسپکٹر محمد امتیاز کی آخری رسوم آج پورے پولیس اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔
