ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 29, 2025 2:56 PM

printer

بہار کا بینہ نے ہر کنبے میں ایک خاتون کو مالی مدد فراہم کرنے کی ایک نئی اسکیم کو منظوری دی ہے تاکہ وہ خاتون اپنی مرضی کا پیشہ اختیار کرسکے

بہار حکومت نے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کو منظوری دے دی ہے۔ اُس نے آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ایک کابینہ میٹنگ میں یہ منظوری دی۔ اِس اسکیم کے تحت ریاست میں ہر کنبے کی ایک خاتون کو اُس کی پسند کا پیشہ شروع کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ پہلی قسط کے طور پر ہر منتخب خاتون کو اُس کی پسند کے روزگار کی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ دلچسپی رکھنے والی خواتین کی طرف سے درخواستیں موصول کرنے کا عمل آج شروع ہوگا۔